اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایولودریان نے کویت کے بادشاہ شیخ صباح الاحمد الصباح ، اور کویت کے نائب وزير اعظم اور وزیر خارجہ صباح الخالد الاحمد الصباح اور دیگر اعلی کویتی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور قطر و 4 عرب ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ اس سے قبل قطر اور سعودی عرب کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169